نعیم الحق کے انتقال سے نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے، عمران خان

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےسب سے پرانے دوست نعیم الحق کی رحلت پر میرا دل نہایت شکستہ اور مغموم ہے۔

نعیم الحق کی موت پر ردعمل میں ٹویٹر پر عمران خان نے کہا وہ تحریک انصاف کے 10 بانی اراکین میں سے ایک اور سب سے وفاشعار تھے۔ کرب و آزمائش کی 23 سالہ جدوجہد میں وہ میرے ساتھ کھڑے رہے۔

عمران خان نے کہا جب بھی ہم پر کڑی آزمائش کا وقت آیا میں نے انہیں اپنے شانہ بشانہ پایا، نعیم الحق کے انتقال سے نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا ہے۔

کینسر کے خلاف نعیم الحق کو کینسز کے خلاف ہمت و حوصلے سے لڑتے ہوئے دیکھا، آخری وقت تک نعیم الحق پارٹی امور میں سرگرم رہے۔ نعیم الحق کے انتقال پر انتہائی دکھ و رنج ہے۔

نعیم الحق پی ٹی آئی کے 10 بانی ممبران میں سے ایک تھے۔ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہمیشہ مخلص و وفادار رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 23 سالہ جدوجہد میں ہر مشکل میں نعیم الحق میرے ساتھ رہا۔ 2سال سے میں اسے حوصلے اور جرات کے ساتھ کینسرسے لڑتے دیکھ رہا تھا۔

آخر تک وہ پارٹی معاملات میں شریک تھے۔ نعیم الحق نےجب تک ہوسکا کابینہ میٹنگزمیں شرکت کی۔ ان کے جانے سے پیداہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق صاحب کے انتقال پرگہرے دکھ ہوا ۔وہ وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور پارٹی کا عظیم اثاثہ تھے،ان کے انتقال سےپیدا ہونے والاخلاآسانی سے پر نہیں ہوگا.

انہوں نے بیماری کااستقامت اور حوصلے سے مقابلہ کیا۔اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،لواحقین کوصبر جمیل دے.گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی سینئر رہنما کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق عمران خان کے دکھ، سکھ کے ساتھی رہے، نعیم الحق کینسر جیسے موذی مرض کے ہاتھوں شکست کھاگئے۔

نعیم الحق صاحب کے انتقال پرگہرے دکھ ہوا ۔وہ وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور پارٹی کا عظیم اثاثہ تھے،ان کے انتقال سےپیدا ہونے والاخلاآسانی سے پر نہیں ہوگا،انہوں نے بیماری کااستقامت اور حوصلے سے مقابلہ کیا۔اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے،لواحقین کوصبر جمیل دے۔

Comments are closed.