میٹروبس راولپنڈی اور لاہور کے کرایوں میں اضافہ کردیاگیا

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور اور راولپنڈی میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق بسوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا اور اِس اضافے سے سالانہ سبسڈی میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت میٹرو بسوں پر سالانہ 9 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹرو بسوں پر اشتہارات لگا کر ان سے آمدن بھی حاصل کی جائے گی جب کہ صوبائی حکومت نے جاری منصوبوں پر سبسڈی بھی کم کردی ہے۔

Comments are closed.