مورگاہ راولپنڈی میں محفل میلاد کا انعقاد

راولپنڈی : قاضی محمد شریف ہاؤس ابراہیم ولامورگارہ راولپنڈی میں قاضی شاہد احمد شریف کے زیراہتمام محفل میلادکا انعقاد کیا گیا جس میں نامور نعت خوان شریک تھے.

اس موقع پر نوجوان نعت خوان صاحبزادہ قاضی ندیم اشرف نے کہا ہے کہ محافل نعت کے انعقاد سے محبت رسول اجاگر ہوتی ہے ایسی محافل میں شرکت سے کئی نوجوان برائی کا راستہ چھوڑ کرنعت خوان بن چکے ہیں۔

صاحبزادہ قاضی ندیم اشرف نے کہا کہ نوجوان نسل کو نعت اور حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ہرقسم کی دہشت گرد تنظیموں، ڈرگ اور دیگر سماجی، معاشرتی اور اخلاقی برائیوں سے دور کیا جاسکتا ہے-

انہوں نے کہا کہ محافل نعت کا انعقاد عقیدہ ختم نبوت خاتم النبیّین حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اور آنے والی نسلوں میں محبت و اطاعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

علامہ حافظ محمد جمیل نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نعت مصطفیٰ کریم روح کی غذا ہے اور اگر نعت قرآن و سنت کی روشنی میں اس کے ادب کو ملحوظ رکھ کر پڑھی سنی جائے تو اس کے روحانی اثرات مرتب ہوتے ہیں.

انھوں نے کہا کہ دکھ درد اور مشکلات کا حل ہوجاتا ہے- قاضی شاہد احمد شریف نے کہا ہے قومی و بین الاقوامی سطح کی محافل نعت امت مسلمہ کے اتحاد میں اہم کردارادا کرسکتی ہیں.

انہوں نے کہاکہ تمام نعت خواں عقیدت احترام اور قرآن وسنت کی روشنی میں ہدیہ بحضور سرور کائناتؐ پیش کرتے ہیں۔ قاضی محمد قاسم نے کہا کہ فن نعت میں تمام نعت خوانوں کو نعت پڑھتے وقت ادب اور پختہ کلام جوکہ قرآن و سنت اور اولیائے کرام کی تعلیمات کے مطابق پیش کرنا چاہیے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ نعت گوئی سے عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں نوجوان نسل میں آگاہی ہوتی ہے اور دلوں میں نرمی پیدا ہوکر اللہ اور اس کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

اس موقع پر قاضی محمد قاسم نے تلاوت کلام پاک اور صاحبزادہ قاضی ندیم اشرف، محمد عمار، احسن سعید، اور شاہ زیب ارشدنے ہدیہ نعت بحضور سرور کائناتؐ پیش کیا- محفل میلاد میں مورگاہ اور گردونواح سے عقیدت مندوں نے شرکت کی-

Comments are closed.