مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ،وقار یونس بولنگ کوچ مقرر

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)انٹرویو کا عمل ضابطے کی کارواہی ثابت ہوا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔

پی سی بی کی 5 رکنی سلیکشن کمیٹی نے چند روز قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے انٹرویوز کیے تھے۔

اس حوالے سےذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے انٹرویوز کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے، کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔

مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے رکن تھے اور انہوں نے کمیٹی سے مستعفی ہو کر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست جمع کرائی تھی جب کہ وقار یونس ماضی میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

کر کٹ ماہریں کے مطابق سلیکش کمیٹی نے کوچنگ کا شاندار ریکارڈ رکھنے والے اصولی سابق ٹیسٹ کر کٹر محسن حسن خان پر دفاعی حکمت عملی والے مصباح الحق کو ترجیح دی جو کسی بھی میرٹ نہیں کہا جا سکتا البتہ وقار یونس کی واپسی خوش آہند ہے۔

Comments are closed.