مریم نواز کی دھمکیاں ، نتائج تبدیلی کا خدشہ ، پھر جیت کا دعویٰ


کراچی (ویب ڈیسک) این اے 249 ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے متصاد دعووں پر مبنی ردعمل سامنے آیاہے،
ٹوئٹر پر پہلے کہا کہ مسلم لیگ ن تمہیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی، پھر بعد میں ایک اور ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل کے جتنے کی نوید سنائی۔

این اے 249 کراچی ضمنی الیکشن میں قبل از وقت فتح کا جشن منانے والی ن لیگ کو اچانک بڑا دھچکا اس وقت پہنچا جب بیشتر پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو برتری حاصل ہو نا شروع ہوئی۔

اس پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے، مریم نواز کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری پیغامات میں سنگین نتائج کی تنبیہ بھی کی گئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 40 ڈگری درجہ حرارت میں دھند۔۔کہامسلم لیگ ن یہ سیٹ واضح برتری سے جیت رہی تھی اور پھر رزلٹس کچھ دیر کے لئے رک جاتے ہیں اور پھر اچانک نتائج میں واضح فرق آ جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تنبیہ کیے دیتی ہوں، اگر نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی۔ مسلم لیگ ن اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔ جس نے بھی یہ بھونڈی کوشش کی ہے اس کو شائد ڈسکہ کا انجام یاد نہیں۔

سحری کے بعد ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکراچی اورخصوصا NA 249 کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں کے انھوں نے نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا اور مفتاح اسماعیل کو منتخب کیا۔

یہ ہم سب کے لیے ایک بہت اہم فتح ہے۔عوام کے جاگنے کا بھی شکریہ آپ کے ووٹ چوری کرنے والے جلد آپ کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے انشاء اللّہ یہ ہمارا آپ سے وعدہ ہے۔

Comments are closed.