مریم نواز اتوار کو بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں شریک ہوں گی

اسلام آباد(زمینی حقائق) مریم نواز نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی افطار پارٹی میں شرکت کیلئے ہاں کردی، بلاول کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو بھی شرکت کی دعوت۔

بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اتوار کو اسلام آباد میں ایک افطار ڈنر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اپوزیشن کے تمام رہنماوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

بلا ول بھٹوزرداری نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز سمیت اپوزیشن رہنماؤں کو فون کرکے دعوت دی ، مریم نواز نے شرکت کی حامی بھری ہے۔

مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی اس افطار ڈنر میں شریک ہوں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی سے بھی خود رابطہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے محمود اچکزئی، اختر مینگل اور سراج الحق کو بھی فون کال کرکے افطار ڈنر کی دعوت دی۔

آفتاب شیرپاوٴ اور اویس شاہ نورانی کو بھی افطار ڈنر میں شرکت کیلئے مدعو کیاگیاہے۔افطار ڈنر اپوزیشن کا سیاسی اکٹھ ہو گا جس میں حکومت مخالف تحریک کی راہ ہموار ہو گی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور آصف زرداری نے حکومت مخالف سرگرمیوں کیلئے اپنی اپنی پارٹی کو گرین سگنل دیا ہے اور مریم اور بلاول نے افطار ڈنر سے مشترکہ کوششوں کی شروعات کریں گے۔

Comments are closed.