مانسہرہ، ٹینکر الٹ گیا، لوگ برتنوں میں ڈیزل بھرتے رہے

قلندر آباد(صفدر حسین )مانسہرہ میں ڈیزل سے بھرا ٹینکر سڑک پر الٹ گیا ، شہری سڑک پر بہنے والا ڈیزل برتنوں میں بھرنے میں مصروف رہے۔

ڈیزل سے بھرا ٹینکر مانسہرہ کے علاقے غازی کوٹ شپ کے باہر مین سڑک پر الٹا ، ڈیزل سے بھرا ہونے کے باعث ڈیزل سڑک پر ہی برساتی پانی کی طرح بہنے لگا۔

دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں اور گھروں والے لوگ ڈیزل بھرنے کیلئے موقع پر پہنچ گئے، اور برتن بھر بھر کر لے جانے لگے ۔

اس دوران لوگ پیدل بھی ڈیزل کے اوپر سے گزرتے رہے، مانسہرہ پولیس کی جانب سے کوئی سیکورٹی نہیں انتظام نہیں کیا گیا اور ٹریفک بھی الٹے ہوئے ٹینکر کے ساتھ رواں دواں رہی۔

یاد رہے بہاولپور میں ایسے ہی پٹرول کا ٹینکر الٹنے کے بعد لوگوں کے پٹرول بھرنے کے دوران آگ لگ جانے سے بڑا حادثہ اور انسانی جانیں ضائیں ہوئی تھیں۔

مانسہرہ میں متعلقہ اداروں کے حکام صورتحال کی سنگینی سے آگاہ ہونے کے باوجود خاموش رہے۔

Comments are closed.