لمبے بالوں کے 3عالمی ریکارڈز بنانے والی لڑکی نے بال کٹوا لئے
احمد آباد(ویب ڈیسک )لمبے بالوں کے تین عالمی ریکارڈز قائم کرنے والی بھارتی لڑکی نے بالا ٓخر 12سال بعد سر سے بالوں کابوجھ اتار دیا۔
بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے اور ورلڈ ریکارڈ بنانے والی لڑکی نے 12 سال تک لمبے بال رکھے ہوئے تھے جو کہ اس کے پاوں تک کو چھوتے تھے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ نلنشی پٹیل نے کم عمری میں لمبے بالوں سے متعلق 3 ورلڈ رکارڈ بنا رکھے ہیں۔ انہوں نے حالیہ ریکارڈ جولائی2020 میں بنایا تھا۔ اس وقت انکے بالوں کی لمبائی 6فٹ6 انچ تھی۔
نلنشی پٹیل نے بال کٹوانے سے پہلے کہا کہ میں پرجوش اور تھوڑا گھبرا رہی ہوں کیونکہ مجھے نہیں معلوم کہ میں نئے بالوں کے ساتھ کیسی نظر آوں گی۔
بھارتی لڑکی نے بال کٹوانے کے بعد انہیں چوما جبکہ والدہ نے اس پر خوشی کا اظہار کیا، بعد میں لڑکی کاکہنا تھا کہ بال یاد تو آئیں گے لیکن اب خاصا ہلکا پھلکا محسوس کررہی ہوں۔
Comments are closed.