ترک صدر طیب اردوان اور وزیراعظم عمران خان کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں افغانستان سے امریکی فوجی کے انخلاء،دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ابتدا میں ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارک باد دی، بعد میں
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات نے خطے میں امن کے لیے بہترین موقع فراہم کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کہا کہ افغان قیادت مسئلے کے سیاسی حل کے لیے اس موقع کا فائدہ اٹھائے۔

عمران خان ترک صدر کو بتایا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں مکمل تعاون فراہم کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور اسٹرٹیجک پارٹنرشپ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی شراکت داری جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ وقت کے دونوں برادر ممالک میں تعلقات کو فروغ مل سکے.

Comments are closed.