قندوز کے شہید بچوں سے اظہاریکجہتی کاانوکھا انداز

اسلام آباد(ویب ڈیسک)افغانستان کے صوبہ قندوز میں مدرسہ پر بمباری سے شہید ہونے والے حفاظ بچوں سے انوکھا اظہار یکجتی ، اسلام آبا د میں مدرسہ کے طلباء نے سڑک پر قرآن پڑھ کر احتجاج کیا

چند روز قبل قندوز میں مدرسہ پر امریکی بمباری سے دستار بندی کی تقریب میں شریک سو سے زائد شہید ہونے والے طلبا سے اظہار یکجہتی کے لئے نیشنل پریس کلب کے باہر مدارس اور سکول کے طلباظلم کی طرف ایسے انداز میں توجہ دلائی۔

بچوں نے ایک ہاتھ میں قرآن تو دوسرے میں پرچم پاکستان تھام رکھا تھا اور سروں پر میں بھی حافظ قرآن ہوں لکھا تھا،احتجاج کے منتظم مولانا عبد القدوس محمدی نے احتجاج کا مقصد بتایا ۔

یہ دلچسپ احتجاج ایک طرح سے قرآن خوانی کی تقریب بھی تھی ،بچوں نے ٹریفک روکے بغیر زمین پر بیٹھ کر قرآن کریم کی تلاوت کی اور امن کے نام پر ظلم و ستم کا بازار گرم کرنے والوں کے خلاف احتجاج بھی کیا

احتجاج میں ایک سکول کے بچے قندوز کے شہید بچوں کی تصاویر لیکر شریک ہوئے۔امریکی ظلم قندوز اور حفاظ کو مٹا نہیں سکتا کا پیغام دینے کے لئے بچے اس ترتیب سے بیٹھے کہ لفظ قندوز بن گیا۔

Comments are closed.