قلندر کے ہاتھوں کنگز کو شکست، سلطانز نے یونائیٹڈ کو بھی بچھاڑ دیا

فوٹو : پی ایس ایل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ فائیو کےاہم میچ میں لاہور قلندرز نےکراچی کنگ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر ناممکن کو ممکن کر دکھایا، راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد کو شکست دی.

پی ایس ایل فائیو کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے بینک ڈنک نے 40 گیندوں پر 99 رنز بناکر قلندرز کو فتح دلائی، وہ جب وکٹ پر آئے تھے تو لاہور قلندر کو جیت کے لیے 13 رنز کی اوسط درکار تھے.

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر لاہور قلندر کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا۔ والٹن نے 45، بابر اعظم نے 38 رنز بنائے جب کہ الیکس ہیلز 80 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندر کی جانب سے معاذ خان نے دو اور سلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں لاہور قلندرز نے یہ ہدف 19.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک نے دھواں دھار اننگ کھیلی اور 40 گیندوں پر 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں 12 چھکے اور تین چوکے لگائے۔

لاہور قلندرز کے فخر زمان بغیر کوئی رنز بنائے محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے،محمد حفیظ 16 رنز بنا کر عمر خان کی گیند پر کیمرون ڈیلپورٹ کو کیچ تھما بیٹھے۔

قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے نصف سینچری سکور کی اور ناٹ آؤٹ رہے، بہتری اننگ کھیلنے پر بین ڈنک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ادھرراولپنڈی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 92 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر چھ اعشاریہ چار اوورز میں مکمل کر لیا۔ ملتان سلطانز نے 94 رنز بنا کر میچ جیتا.

پی ایس ایل سیزن فائیو کے 22ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 92 رنز کا ہدف دیا۔ بارش کے باعث میچ کو 9، 9 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بلے بازی کی دعوت دی۔ پہلے تین اوورز کا پاور پلے کھیلا گیا۔ یونائیٹڈ نے مقررہ 9 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے منرو نے صرف 12 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 25 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں رونچی 18 جبکہ کپتان شاداب خان 14 رنز بنا سکے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان اور عمران طاہر نے دو، دو جبکہ معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

92 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے جیمز ونس نے انتہائی شاندار بلے بازی کی اور اکیلے ہی اپنی کارکردگی سے میچ جیت لیا۔

انہوں نے صرف 24 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 61 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی سلطانز کی جانب سے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی زیشان اشرف تھے جنہوں نے 16 رنز بنائے، معین علی 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.

Comments are closed.