غیر ملکی وفود کی آمد کے باعث اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، میٹرو بس سروس بند
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد: غیر ملکی وفود کی آمد کے باعث اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، میٹرو بس سروس بند ہے جبکہ ریڈزون اور توسیعی ریڈزون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے،سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس ہائی وے پر بھی ٹریفک روکی جائیگی، ریڈ زون میں واقع سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم کا اعلان کیا گیا ہے.
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے باعث وفاقی دارالحکومت میں تیاریاں مکمل اور سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے، جگہ جگہ پولیس تعینات ہے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی،
تمام افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اینٹی رائٹ کٹس کو لازمی استعمال کریں۔
پنجاب سے 7 ہزار نفری اسلام آباد پہنچ چکی ہے،اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور ایف سی بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر ہو گی۔ایئرپورٹ سے سرینا ہوٹل تک اہم عمارتوں پر رینجرز کے سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، علماء سے ملاقات
کورال چوک سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے،اسلام آباد میں کسی بھی شاہراہ سے آنے والی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے رہائشی مختلف سڑکیں بند ہونے کی صورت میں متبادل راستہ استعمال کریں۔۔۔جی5، جی 6 اور جی 7 ، ایف 6، ایف 7 کے رہائشی راولپنڈی آنے جانے کے لیے مارگلہ روڈ سے نائینتھ ایونیو استعمال کریں۔
اسی طرح ریڈ زون میں واقع تمام وزارتوں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی حکومت کے دفاتر میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے اس نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن میں آج کے تمام کیسز ڈی لسٹ ہوگئے ہیں۔
Comments are closed.