غزہ پرآج اسرائیل کے فضائی حملوں میں26فلسطینی شہید، متعدد زخمی


غزہ( ویب ڈیسک) فلسطین پر اسرائیل کے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج غزہ پر صرف ایک حملے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے متعدد زخمی ہیں جب کہ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 169ہو گئی ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق آج ہونے والا جانی نقصان پیر سے جاری فضائی حملوں میں تعداد کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہے،حکام کے مطابق نئے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں 10 عورتیں اور 8 بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی بمباری کے ساتویں روز آج اتوار کو کیے گئے فضائی حملوں میں مزید 26فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ مزید 2 رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

خبررساں اداروں رائٹرز اور الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق اتوار کو فضائی حملوں میں اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مغربی غزہ سٹی کے علاقے خان یونس میں غزہ میں حماس کے سیاسی و عسکری ونگ کے سربراہ یحیٰ السنور کے گھر کو نشانہ بنایا۔

حماس کے سیاسی و عسکری ونگ کے سربراہ یحیٰ السنور کو سال 2011 میں اسرئیل کی جیل سے رہائی ملی تھی، اسرائیلی میزائلوں نے پناہ گزینوں کے ایک کیمپ کو بھی نشانہ بنایا جس میں 8 بچوں سمیت 10 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ روزایک حملے میں ایک 12 منزلہ الجلا نامی رہائشی عمارت کو مسمار کردیا گیا تھا جہاں الجزیرہ، امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پرین (اے پی) سمیت میڈیا کے دیگر اداروں کے دفاتر موجود تھے۔

غزہ میں پیر کے روز سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 47 بچوں سمیت 169 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

Comments are closed.