غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ، فلسطینی محکمہ صحت
فوٹو : فائل رائٹرز
غزہ : غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ، فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پیر کے روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے.
اس حوالے سے گارڈیین کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حماس کی ملیشیا کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جبکہ عینی شاہدین کے مطابق حماس کے جنگجوؤں کی اسرائیلی حمایت یافتہ ملیشیا کے بندوق برداروں سے جھڑپ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین نے بتایا کہ ایک اسرائیلی فضائی حملے میں انکلیو کے وسطی علاقے میں بوریج کیمپ میں جب کہ دوسرے حملے میں غزہ شہر میں ایک شخص لقمہ اجل بنااور دیگر زخمی ہوئے۔
غزہ کے ناصر ہسپتال کے ہیلتھ حکام نے بتایا کہ بعد ازاں پیر کو مغربی خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر کسی بھی واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
پیر کے روز بھی، رہائشیوں اور حماس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقے میں سرگرم اسرائیلی حمایت یافتہ ملیشیا کے ارکان نے خان یونس کے مشرق میں حماس کے زیر انتظام علاقے میں داخل ہونے کے بعد فلسطینی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ کی۔
کچھ رہائشیوں اور حماس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ جیسے ہی ملیشیا کے جنگجوؤں نے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی، حماس کے ایک رکن نے ان کی گاڑی پر ٹینک شکن گرینیڈ فائر کیا۔ دھماکے کی آواز سنی گئی لیکن جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
رائٹرز کے ذریعے تصدیق شدہ ایک ویڈیو میں بظاہر ملیشیا کے مسلح افراد کو سیاہ یونیفارم میں ملبوس اور اے کے اسالٹ رائفلیں پکڑے مشرقی خان یونس میں حماس کے زیرانتظام علاقے میں فائرنگ کی آواز آنے سے پہلے پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
Comments are closed.