امریکی صدر ٹرمپ کی ناپائیدار بیان بازی، جے ڈی وینس تاحال پاکستان روانہ نہیں ہوئے

فوٹو : فائل

اسلام آباد: امریکی صدر ٹرمپ کی ناپائیدار بیان بازی، جے ڈی وینس تاحال پاکستان روانہ نہیں ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ امریکی نائب صدرجےڈی وینس کی قیادت میں وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات امریکی اخبار نیویارک پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہی تھی لیکن اس کے بعد تقریباً 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود نہ صرف جے ڈی وینس پاکستان نہیں پہنچے بلکہ پاکستان کیلئے روانہ بھی نہیں ہوئے.

ٹرمپ نے کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستانی وقت کے مطابق آج رات اسلام آباد پہنچ جائیں گے اور پاکستان میں وہ رات گزر چکی ہے.

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے لیے تاحال پاکستان روانہ نہیں ہوئے، یہ بات برطانوی خبرایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتائی۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جارہے ہیں اور منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے تاہم وہ ابھی روانہ نہیں ہوئے۔

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس عہدیدار نے بھی تھا کہ ایران سے مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان جائیں گے، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی پاکستان جائیں گے.

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایسے ہی ناپائیدار بیانات قابل بھروسہ نہیں ہوتے اسی لئے ایران بھی ہچکچاہٹ کا شکار ہے، جنگ سے قبل ایران کے ساتھ سنجیدہ مزاکرات جاری تھے مگر جنگ شروع ہونے پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہم نے دانستہ انھیں مزاکرات میں اُلجھایا تھا.

اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ امریکی نائب صدر پاکستان آرہے ہیں تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کو چند گھنٹے پہنچنے کا بیان دے کر اس پر عمل یقینی بنانا بنتا ہے کیونکہ نہ صرف وہ ذمہ دار عہدے پر ہیں بلکہ دنیا کی قیادت کے دعوے دار ہیں. 

Comments are closed.