عمران خان کو بتاو ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں، آصف زرداری

فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کی طرف سے جیل میں نواز شریف اور آصف زرداری سے سہولتیں واپس لینے کے اعلان پر آصف زرداری کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم کے جیل میں سہولتیں واپس لینے کے اعلان پر کہا ہے کہ عمران خان کو بتاؤ ہم بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔

جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر آصف زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ردعمل کا اظہار کیا۔

جب پوچھا گیا کہ عمران خان کہتے ہیں امریکا سے واپسی پر آپ سے  اے سی اور ٹی وی وغیرہ کی سہولتیں واپس لے لیں گے، اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، اسے بتاؤ ہم پہلے ہی بیرکوں میں رہنے کے عادی ہیں۔

میڈیا کی طرف سے جب یہ سوال ہوا کہ پہلے چیئرمین سینیٹ بنایا اب اتارنے جا رہے ہیں کیا کہیں گے؟ سابق صدر کا کہنا تھا کہ نہ میں نے بنایا اور نہ ہی میں اتارنے جارہا ہوں۔

اس سوال پر کہ چیئرمین سینیٹ کی جگہ ڈپٹی چیئرمین کو ہٹانے کی بات کی جارہی ہے، سابق صدر نے جواب دیا کہ ان کی اپنی مرضی ہے۔

اس سے قبل عدالت میں سماعت کے دوران آصف زرداری روسٹرم پر آئے اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے بیان کا اخباری تراشہ پیش کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ میری 32 جائیدادیں ہیں، عدالت ان کو طلب کرکے اسے سے متعلق پوچھے کہ وہ بتاہیں یہ کہاں پہ ہیں۔

Comments are closed.