شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 16جون کو ہوگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )شوال کا چاند نظر نہیں آیا پاکستان میں عیدالفطر ہفتہ 16جون کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس چیئرمین منیب الرحمان کی صدارت میں کراچی میں ہوا جس میں جدید آلات سے چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی تاہم چاند نظر نہیں آیا۔

بعد میں مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک کے کہیں بھی شہر سے چاند نظر آنے کی قابل بھروسہ شہادت نہیں ملی ، اس لیئے کل روزہ اور ہفتہ 16جون کو عیدالفطر ہوگی۔

ادھر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ ، اسٹریلیا اور فرانس سمیت کئی یورپی ممالک میں بھی چاند نظر آگیا اور کل جمعہ کو ان ممالک میں عید ہوگی۔

بھارت میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کااعلان کرکے ہفتہ کو ہی عیدالفطر کا باضابطہ اعلان کردیاگیا ہے۔

Comments are closed.