شعیب ملک کو حیدر آبادداخل نہیں ہونے دینگے،راجہ سنگھ،رکن اسمبلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)شعیب ملک نے ہمارا پاکستان زندہ آباد کیوں کہا بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی کرکٹر کو نشانے پر رکھ لیا۔

حکمران جماعت بی جے پی کے ریاست تلنگانہ سے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھارتی چینل سے بات چیت میں کہا کہ شعیب ملک نے ہمارا پاکستان زندہ باد کا ٹویٹ کیاہے۔

رکن اسملی کا کہنا ہے کہ اس ٹویٹ سے میرے من کو تکلیف ہوئی اس لیے ایسے شخص کو تلنگانہ اور حیدر آباد میں نہیں آنے دیں گے۔

راجہ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ تلنگانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ثانیہ مرزا کو ریاست کی برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

جب ثانیہ مرزا کے شوہر ’ ہمارا پاکستان زندہ باد‘ کا ٹویٹ کرسکتا ہے تو یہ تو ہمارے دیس کی بیٹی ہے ، یہ کم از کم بھارت زندہ باد کا ٹویٹ تو کرہی سکتی ہے۔

راجہ سنگھ نے کہا ثانیہ کو ہم تلنگانہ ریاست کا برانڈ ایمبیسڈر نہیں رہنے دیں گے ، اسے ہم ہمارے پیسے سے موج مستی نہیں کرنے دیں گے، ہم نہیں چاہیں گے کہ ہمارے پیسے کسی پاکستانی بہو پر خرچ ہوں۔

Comments are closed.