راولپنڈی،پاک فوج سے یکجہتی کےلیےریلی نکالی گئی

راولپنڈی (زمینی حقائق )پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف راولپنڈی میں ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی سربراہی میں ریلی  نکالی گئی۔

غریب آباد میں نکالی جانے والی ریلی میں  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تاج عباسی سمیت بڑی تعداد میں پی ٹی ائی کے کارکنوں اور شہریوں نے شمولیت کی ۔

شرکاء نےافواج پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا  ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد ، اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی درج تھے ۔

  ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کا کہناتھا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی جرات مندانہ کاروائی اور دو بھارتی طیارے مار گرانے سمیت پائلٹ کو گرفتار کیے جانے نے قوم کے سینے فخر سے بلند کردیئے ہیں۔

  بھارت کو جان لینا چاہے اس کا پالا نہایت ہی پروفیشنل اور جرات مند فوج سے ہے اور پاک فوج کو پوری پاکستانی قوم کی  حمایت ہے اور بیس کروڑ عوام اپنے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Comments are closed.