شریف فیملی کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچواں ملزم بھی گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک) نیب نے شریف فیملی کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچویں ملزم آفتاب محمود کو گرفتار کرلیا۔

نیب لاہور کے مطابق ملزم آفتاب کو زیرحراست ملزم شاہد شفیق سے تحقیقات میں انکشافات پر گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان آپس میں کزن ہیں اور ملزمان باہمی رضامندی سے کروڑوں روپے غیرقانونی طور پر شریف فیملی اکاوٴنٹس میں منتقل کرتے رہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزم آفتاب محمود فارن کرنسی ایکسچینج بیک وقت لندن اور برمنگھم سے آپریٹ کرتا رہا اور غیرقانونی طور پرشریف فیملی و دیگر کے اکاوٴنٹس میں بوگس ٹی ٹی لگاتا رہا۔

نیب لاہور نے بتایا کہ تحقیقات آگے بڑھانے کیلئے ملزم آفتاب محمود کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں نیب حکام ملزم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کے حصول کی استدعاکریں گے۔

پہلے سے گرفتار ملزمان میں فضل داد، قاسم قیوم، محمد مشتاق اور ملزم شاہد رفیق شامل ہیں جن سے دوران تحقیقات شریف فیملی کیخلاف کم وبیش 3 ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کیے جاچکے ہیں۔

Comments are closed.