سینیٹ الیکشن میں جو ہوا سراج الحق نے بتا دیاہے، نواز شریف

نواز شریف :نیٹ فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا سیینیٹ الیکشن میں کیا ہوا سراج الحق نے کل بتا دیا ہے، سراج الحق نے بتایا کہ صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کا حکم اوپر سے آیا

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہے کہ باقی پارٹیاں اوپر سے حکم لیتی ہیں لیکن ن لیگ صرف عوام سے حکم لے کرچلتی ہے

ن لیگ ان قوتوں سے ہدایت نہیں لیتی جنہوں نے بلوچستان میں اسمبلی الٹائی اور سنجرابی کو چیئرمین بنوایا۔انھوں نے کہا عمران خان سے پوچھیں کیا اْن کے لوگوں نے سینیٹ میں تیر کو ووٹ نہیں دیا؟

عمران خان سے پوچھیں تیر پر مْہر کس کے حکم پر لگائی؟ عمران خان کو بتانا پڑے گا کہ انہیں آصف زرداری نے حکم دیا یا کسی نے اوپر سے حکم دیا کہ تیر کو ووٹ دو؟

نوازشریف نے کہا کہ قوم کو جانچنا پڑے گا کہ ان سب میں جھو ٹے کون ہیں، کھرے اور سچے کون ہیں؟ آج سچے اور جھوٹے کا مقابلہ ہے،
قوم کی توجہ مبذول کروا رہا ہوں کہ یہ پاکستان کو کس طرف لے کر جائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ میں ایسا بندہ نہیں کہ ملک چھوڑ جاوٴں، مجھ میں اور مشرف میں فرق ہے، مجھ پر مشکل وقت ضرور آیا ہے لیکن میں اس طرح کا بندہ نہیں کہ ملک چھوڑ کر بھاگ جاوٴں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ بہت ساری باتیں ایسی کروں گا جنہیں آپ ٹی وی پر چلا بھی نہیں سکتے، یہ صورت حال ملک اور پوری قوم کے لیے بڑی پریشان کْن ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ مشکل وقت مجھ پر کیوں آیا ہے اس کی وجہ سمجھ نہیں پایا، سمجھ آتی بھی ہے لیکن شاید میں اس طرح سے آپ کے سامنے کہہ نہ سکوں۔
یہ زبان بندی، اظہار رائے اور میڈیا پر پابندی، ایسا کسی جمہوری دور میں نہیں ہوا، اس قسم کا معاملہ پاکستان میں پہلی مرتبہ دیکھ رہے ہیں۔

نگراں وزیراعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ملاقات ہوتی رہتی ہے اور اور موجودہ ملاقات میں پاکستانی کی سیاسی صورت حال سمیت نگراں وزیراعظم کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔

نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے بات چیت ہو چکی ہے، ایک دو اور اجلاس ہوں گے اور نگراں وزیراعظم کے لیے جو نام ہو گا اس پربات کریں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بتایا جائے جیسا مقدمہ مجھ پر نیب میں دائر ہوا کیا ایسا پہلے کسی پر دائر کیا گیا ہے، نیب میں سب وہ مقدمے ہیں جہاں کمیشن لی گئی، کرپشن ہوئی لیکن میرے کیس میں ایسا کچھ نہیں ۔

Comments are closed.