امریکہ اورچین کا شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات روکنے کی فیصلے کاخیرمقدم

فائل فوٹو

اسلام آباد (نیٹ نیوز)امریکہ اور چین نے شمالی کوریا کے ایٹمی اور بین البراعظمی میزائل کے تجربات روکنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے ہفتہ کو بیجنگ میں ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام سے خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے عمل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ پیغام میں شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی تنصیب بندکرنے کے فیصلے کو مثبت اقدام قراردیا۔

Comments are closed.