سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے 3 مجرموں کو سزائے موت

فوٹو:فائل

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پرتوہین رسالت کے تین مجرموں کوالزام ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سوشل میڈیا گستاخانہ مواد کیس کا فیصلہ جج راجہ جواد عباس نے مجرموں کی موجودگی میں سنادیا۔

آج سنایا گیا فیصلہ عدالت نے 15 دسمبر 2020 کو محفوظ کیا تھا، سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے تین ملزمان ناصراحمد سلطان، رانا نعمان اورعبد الوحید کو سزائے موت سنا دی.

ایک ملزم پروفیسرانواراحمد کو توہین مذہب پردس سال قید ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ چاراشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹس گرفتاری بھی جاری کردیئے گئے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اپنے جاری کردہ فیصلے میں کہا کہ ملزمان پرتوہین رسالت اور توہین مذہب کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔

Comments are closed.