سندھ میں بازار کھولنے کا اعلان،مفتی تقی عثمانی کا با جماعت عبادات کی ہدایت


کراچی (زمینی حقائق ڈاٹ کام) سندھ میں کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیاں تقریباً ختم ہو گئیں ،سندھ حکومت نے ماارکیٹس کھول دیں ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں با جماعت نمازیں اور نماز عید ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

مفتی تقی عثمانی نے سما ٹوئٹر پر ہاتھ سے تحریر شدہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ آخری عشرے میں باجماعت نمازوں اور تراویح سے مساجد کو آباد کرکے رحمتوں کو سمیٹنے اور عید کی نماز بھی ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا طویل ہوتی جا رہی ہے اور اس کے خاتمے کی بھی کوئی تاریخ متعین نہیں۔ ایسی صورتحال میں نہ تو کاروبار زندگی کو لمبے عرصے تک روکا جاسکتا ہے اور نہ ہی اجتماعی عبادتوں کو موقوف کیا جاسکتا ہے۔

اس لیے رمضان کی بابرکت ساعتوں سے مستفید ہونے کے لیے آخری عشرے میں مساجد میں بھرپور عبادت کی جائیں، مفتی تقی عثمانی نے بے خوف خطر جمعے کے اجتماعات کے انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر اجتماعی عبادتوں کے دوران احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

انھوں نے کہا خصوصی دعاوں میں ملک و ملت کی بہتری کے ساتھ ساتھ وبا کے خاتمے کے لیے بھی بارگاہ الہی میں ہاتھ اُٹھائے جائیں، امید ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داری اور مسلمانوں کے جذبات کا احساس کرتے ہوئے مساجد میں عبادات کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

سندھ حکومت کا ہفتہ اور اتوار کو بھی مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

دوسری طرف صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پم سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کے پابند ہیں اس لیے اب صوبے بھر میں ہفتے اور اتوار کو بازار کھولنے کی پابندی کو ختم کیا جا رہے جس کے بعد سندھ میں بھی پورا ہفتہ مارکیٹیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھلیں گی۔

سعید غنی نے کہا کہ خریداری کے لیے آنے والی خواتین اپنے ہمراہ چند ماہ کے بچوں کو بھی لا رہی ہیں اسی طرح بزرگ بھی بغیر ماسک لگائے مارکیٹوں کا رخ کررہے ہیں۔ یہ الارمنگ صورت حال ہیں اور کاروباوی حضرات کو ان چیزوں کو دیکھنا ہوگا۔

صوبائی وزیر نے دکانداروں سے درخواست کی کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے گاہکوں کو دکان کے اندر داخل ہونے نہ دیں، سندھ حکومت نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سر بمہر کرنے والی دکانوں کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے آج چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سندھ میں ہفتہ اور اتوار کو بازار کھولنے پر پابندی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

Comments are closed.