سماجی رابطے کی ویب سائٹس بند کر دیں، چیئرمین پی ٹی اے کی حکومت کو تجویز

فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے حکومت کو پالیسی بناکر سماجی رابطے کی ویب سائٹس بلاک کرنے کی تجویز دے دی ہے۔

یہ تجویز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے دی گہی، چیئرمین پی ٹی اے عظیم باجوہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد بہت بڑا مسئلہ ہے، سوشل میڈیا پر جعلی ناموں سے بھی اکاؤنٹ چلائے جارہے ہیں، زیادہ ویب سائٹس بیرون ممالک سے آپریٹ ہورہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت پالیسی بناکر چین اور یو اے ای کی طرح سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو بلاک کردے، حکومت پالیسی بنائے اور مقامی سطح پر متبادل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ بنائی جائیں، بصورت دیگر پی ٹی اے کی تکیینکی صلاحیت کو بڑھائیں۔

عظیم باجوہ کا کہنا تھا کہ 2010 سے لےکر اب تک 39 ہزار سے زائد لنکس کو بلاک کیا جاچکا ہے، لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کے اشتہار دیتے ہیں کہ توہین آمیز مواد جرم ہے۔

چیئرمین کا کہنا ہےگستاخانہ مواد سے متعلق ہمیں عوام کی ساڑھے 8 ہزار شکایات موصول ہوئیں، گستاخانہ مواد کی 40 ہزار ویب سائٹس بلاک کیں، ڈارک ویب پاکستان میں موجود ہے لیکن اس کو کنٹرول کرنا آسان نہیں، ڈارک ویب کے ذریعے پراکسی کے بلاک ویب سائٹس کھول دی جاتی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ بچوں کی پورنوگرافی میں پاکستان کے نمبر ون ہونےکی غلط فہمیاں ہیں، 2015 میں ایک بین الاقوامی اخبار نے رپورٹ کیا کہ پاکستان بچوں کی پورنوگرافی میں نمبر ون ہے، بین الاقوامی اخبار کی اس خبر میں دیے گئے اعداد و شمار غلط تھے۔

انھوں نےپاکستان میں یقیناً چائلڈ پورنوگرافی ہے لیکن پاکستان چائلڈ پورنوگرافی میں پہلے نمبر پر نہیں، ہم نے پورنوگرافی سے متعلق ساڑھے 8 لاکھ ویب سائٹس بلاک کی ہیں۔

عظیم باجوہ نےکہا کہ حکومت نے ہمیں سوشل میڈیا رولز بنانے کے احکامات دیے ہیں، پی ٹی اے سوشل میڈیا کے رولز تیار کر رہا ہے جسے جلد پیش کریں گے۔

ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو اپنی بریفنگ میں بتایا کہ سائبر کرائمز کے حوالے سے 3 سال میں 32 ہزار شکایات موصول ہوئیں، ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے پاس صرف 15 تفتیشی اہلکار ہیں۔

پنجاب سے 15 اور اسلام آباد سے4 کیسز میں ملوث افراد کو گستاخانہ مواد پر گرفتار کیا گیا، گستاخانہ مواد کے 12 کیسز کی تفتیش ہو رہی ہے۔

Comments are closed.