سعودی ولی عہدکا ایف سولہ، تھنڈر طیاروں کاحفاظتی احصار ، گارڈآف آنر

اسلام آباد(زمینی حقائق ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر باضابطہ استقبالیہ تقریب میں سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔

سعودی عرب اور پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا،سعودی ولی عہد محمدبن سلمان دوروزہ دورے پرپاکستان پہنچے ہیں، نور خان ائر بیس پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے ولی عہد کا وی آئی لاوٴنج نور خان بیس پر شاہی مہمان کا استقبال کیا۔

استقبال کے لیے موجود وفد کا وزیر اعظم نے ولی عہد سے تعارف کروایا، محمدبن سلمان طیارے سے باہر آئے تو انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی، شہزادے کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، ننھے بچوں نے ولی عہد کو گلدستہ پیش کیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کاپاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی شایان شان استقبال کیا دفاع پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔

طیارے معزز مہمان کے طیارے کے دائیں اور بائیں جانب فار میشن میں پرواز کرتے ہوئے انہیں بحفاظت منزل مقصود تک پہنچایا۔پاکستان کے سرکاری دورے پر آنے والے برادرممالک کے سربراہان کو اس انداز میں خوش آمدید کہنا پاکستان اور پا ک فضائیہ کی درخشاں روایت رہی ہے۔

سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نور خان ایئر بیس پر شاہی مہمانوں کا ریڈ کارپٹ پر شایان شان استقبال کیا۔سعودی ولی عہد کاایئر پورٹ پر موجود کابینہ اراکین سے انکا تعارف کرایاگیا ۔

وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر باضابطہ استقبالیہ تقریب ہوئی جس میں سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیااس موقع پر سعودی عرب اور پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا معزز مہمان نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔

پاکستان کے دورے پرآنے والے سعودی ولی عہد کے اعزاز میں وزیراعظم ہاوٴس میں کلچرل شو کا اہتمام بھی کیاگیا ہے۔ جس میں چاروں صوبوں کی عکاسی کی گئی۔

استقبالیہ تقریب کے بعد وزیر اعظم اور ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

Comments are closed.