سعودی عرب میں شدید بارشیں اور برفباری، کئی علاقوں میں سیلاب


الریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں بارش اور شدید برف باری کے بعد سیلاب آگیا ہے,عسیر ریجن اور حائل شہر میں برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفیدچادر اوڑھ لی ہے۔

حائل ریجن میں برف باری کے باعث جہاں میدانی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی وہیں سعودی عرب کے سب سے بڑے آتش فشاں پہاڑ بحرہ بنی رشید بھی برف کے باعث ڈھک گیاہے.

وسیع علاقے پر ہونے والی برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سعودی اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد برف باری کے علاقوں کا رخ کر رہی ہے.

ادھر عسیر ریجن میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے اور وادیاں زیر آب آگئی ہیں اور سیلابی پانی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

سعودی عرب کے قومی موسمیات مرکز کی اطلاع کے مطابق جازان عسیر،الباحہ اور مکہ مکرمہ سمیت متعدد علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے.

Comments are closed.