سعودی دارالحکومت ریاض میں نور ریاض فیسٹول کی رونقیں

الریاض(شاہ جہاں شیرازی) سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری نور ریاض فیسٹول کی رونقیں اپنے جوبن پر ہیں جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد ایونٹ کا حصہ بن کر لطف اندوز ہو رہی ہے.

فیسٹیول میں جگمگاتی روشنیوں سے تفریح کا ماحول دوبالا کر رہی ہیں جسے دیکھنے کے لئے سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی آرہے ہیں.

پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ رہی ہے اور اس تفریح ایونٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں کووڈ 19 کی وجہ سے ماحول میں جو سنجیدگی پائی جاتی تھی وہ نور ریاض کی بدولت ختم ہو رہی ہے.

کنگ عبدالعزیز ہسٹریکل سینٹر میں روشنیوں کے مختلف فن پاروں میں اردو زبان میں شعر و شاعری کرنے والا ماڈل پاکستانیوں کا زیادہ مرکزنگاہ ہے.

اس کے علاوہ دیوہیکل لائٹس چھتری اور لیزر گائیڈڈ روشنیاں بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کر رہی ہیں پاکستانیوں نے کہا ہے کہ سعودی گورنمنٹ نےاچھے انداز کے ساتھ نور ریاض فیسٹیول سجایا ہے.

اس سے تفریحی کا بہتر ماحول ملا ہے اور ایسے ایونٹ ہوتے رہنے چاہئیں ریاض کے تیرہ مختلف مقامات پر روشنی کے فن پارے سجائے گئے یہ ایونٹ تین اپریل تک جاری رہے گا.

Comments are closed.