رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے پی آئی ڈی اسلام آباد کا دورہ کیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے  پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی ) کا  دورہ کیا اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر طائر خوشنود  سے غیر رسمی ملاقات میں کی۔

  اس موقع پر  ڈائریکٹر ہوم پبلسٹی منظور علی میمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ضیغم عباس اور صدر پریس کلب ایبٹ آباد محمد عامر شہزاد جدون بھی موجود تھے۔

اس موقع پر علی خان جدون کا کہنا تھا پاکستان  تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی تعمیروترقی از سر نو کررہی ہے ، اس وقت ملک کو بے شمار داخلی خارجی چیلنجز کا سامنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے ،تاکہ نوجوان  اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر ملک اور قوم کا نام روشن کر سکیں ۔

رکن قومی اسمبلی علی خان جدون کا کہنا تھا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آئی ٹی ٹاور اور ایبٹ آباداور ہری پور ٹی آئی پی  آئی ٹی پارک  قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ابتدائی کا م کا آغاز  کر دیا گیا ہے ۔

  انھوں نےڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا سیل کابھی  دورہ کیا اور انکی کارکردگی کو سراہا ،جو مختصر افرادی قوت کے برعکس بہتر انداز میں زمہ داریاں نبھا رہے ہیں انھوں نے  گلگت سے کراچی تک سوشل میڈیا کو فروغ دینے پر زور دیا ،انھوں نے فوٹو آرکائیونگ سیل کابھی دورہ کیا اور اہلکاروں کی خدمات کو سراہا ۔

رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے مذید کہا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے قوم نے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں وزیر اعظم عمران خان کی صورت میں ملک کو دیانت دار قیادت ملی ہے ،جسکے نتائج بہت جلد سامنے آئیں گے۔

Comments are closed.