رضوان ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ ٹین میں شامل، بابر اعظم کیلئے بری خبر


دبئی ( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے محمد رضوان ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے ۔

نئی رینکنگ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 5 درجے ترقی پا کر دسویں نمبر پر آگئے ہیں،جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت رضوان کے ریٹنگ پوائنٹس بڑھ کر 640 ہو گئے ہیں۔

بابر اعظم کی بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کی وجہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں زیادہ متاثر کن کھیل پیش نہ کر سکنا شامل ہے، انھوں نے گزشتہ چار میچز میں 119 رنز بنا سکے اور ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے۔

بابراعظم کی تنزلی کی وجہ سے آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ،انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 892 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں اور ان کا پوائنٹس میں فرق بہت واضح ہے۔

نئی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کونوے چوتھے، بھارت کے ویرات کوہلی پانچویں، جنوبی افریقہ کے وین ڈر ڈوسن چھٹے، بھارت کے لوکیش راہل ساتویں، آسٹریلیا کے گلین میکسویل آٹھویں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی باولر ٹاپ ٹین میں میں موجود نہیں ہے ، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے اور آسٹریلیا کے ایشٹن ایگار تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے نوجوان باؤلرز میں حارث رؤف 17 درجے ترقی کے بعد 21ویں اور محمد حسنین 52 درجے بہتری کے بعد 65 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، لیگ اسپنر عثمان قادر بھی12درجہ کی چھلانگ لگا کر 65ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان ٹیم زمبابوے کے خلاف ایک ٹوٹوئنٹی ہار کر دو اہم پوائنٹس گنوا کر بھی چوتھی پوزیشن پر موجود ہے،پاکستان کو ایک میچ میں شکست دینے کی بدولت زمبابوے کی ٹیم ایک درجہ ترقی کر کے رینکنگ میں 11ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

آئی سی سی کی نئی درجہ بندی میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے، بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، پاکستان چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں ، جنوبی افریقہ چھٹے، افغانستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، سری لنکا نویں ، بنگلہ دیش دسویں، زمبابوے 11 اور آئرلینڈ 12 ویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے رضوان کی اس سال ٹی20 کرکٹ میں کارکردگی شاندار رہی انھوں نے 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک سنچری اور 5 نصف سنچریوں کی بدولت 106 کی اوسط سے 530 رنز بنائے ہیں۔

مسجد الحرام میں گزشتہ روز ہونے والی بارش اور ژالہ باری سے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کرنے والے ملائیشیا کے وزیر تجارت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

Comments are closed.