راحت فتح علی کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری

فائل فوٹو:

اسلام آباد( ویب ڈیسک) بر طانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے
معروف پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان کواعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا ہے۔

استاد راحت فتح علی خان کو موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جا ہے گی ۔

اس حوالے سے ایک تقریب 26 جون کو منعقد ہوگی۔ راحت فتح علی خان کے علاوہ مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی دیگر آٹھ شخصیات کو بھی اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق راحت فتح علی خان نے ایسے خاندان میں آنکھ کھولی جو جنوبی ایشیائی موسیقی کی پہچان بن گیا ہے۔راحت فتح علی خان اب تک 50 سے زائد البم ریلیز کر نے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں مختلف بڑے کانسرٹس میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

اس کے علاوہ وہ اب تک 50 ٹیلی ویثرن سیریلز کے ٹائٹل ٹریک اور 100 سے زائد فلموں کے گیت بھی گا چکے ہیں۔ راحت پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں۔

راحت فتح علی خان کے سُروں کا جادو پاکستان اور بھارت سمیت اور دنیا کے کونے کونے میں پھیلا ہوا ہے، صوفی کلام سے لے کر قوالی اور رومانوی گیتوں میں بھی ان کی سُریلی آواز شامل ہے جو مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔

 

راحت فتح علی خان کا شمار نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے اور وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے بھی بے شمار گیت گاچکے ہیں۔

ان کے مقبول گیتوں میں، محبت بھی ضروری تھی ’آفرین آفرین‘، ’بول نہ ہلکے ہلکے‘، ’دل لگی‘، ’او رے پیا‘ اور دیگر لاتعداد ڈراموں کے ٹائٹل گانے شامل ہیں۔

Comments are closed.