خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی جانچ پڑتال کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نیوزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا
نیب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خواجہ آصف کے خلاف جانچ پڑتال کاحکم چیئرمین نیب نے دیا جس میں کہاگیا ہے کہ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ شکایت کی جانچ پڑتال مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی جو کہ حتمی نہیں ہے ،

نیب قانون کے مطابق خواجہ آصف کا موقف معلوم کیا جائے گا جس کے بعد ہی قانون کے مطابق حتمی کاروائی کا فیصلہ کیاجائے گا۔

Comments are closed.