خواتین کو حیض سے متعلق اشیاء مفت فراہم کرنے والا ملک
فوٹو :فائل انٹرنیٹ
کراچی :خواتین کے حیض سے متعلق مسائل کے حل کیلئے پہلا قدم اسکاٹ لینڈ نے اٹھا لیا ہے جہاں خواتین کو حیض سے متعلق اشیاء مفت فراہم کی قانون سازی کی گئی ہے۔
اس حوالے سے اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے گذشتہ روز حیض کے دوران خواتین کے استعمال میں آنے والی تمام اشیاء مفت فراہم کرنےکا بل منظورکر لیاہے۔
اس قانون سازی پر ایوان میں اتفاق رائے تھا اسی لیے اسکاٹش پارلیمنٹ میں یہ بل متفقہ طور پر منظورکیاگیاجس کے بعد اسکاٹ لینڈ یہ اشیاء مفت فراہم کرنے والا دنیاکا پہلاملک بن گیا ہے۔
قانون سازی کروانے کے پیچھے بھی ایک خاتون رکن اسمبلی ہی تھیں جنھوں نےقانون بنانے کےلیے مہم چلائی، خاتون رکن پارلیمنٹ مونیکالینن نے بل منظور ہونے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔
کل اخراجات سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کی حکومت کو ان مصنوعات کی مفت فراہمی کے لیے سوا 3 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد خرچ کرنا پڑیں گے۔
Comments are closed.