حکومت نے ریاست مخالف بولنے والوں کے گرد قانونی دائرہ کھینچ دیا

PRIME MINISTER IMRAN KHAN CHAIRED A MEETING OF NATIONAL COORDINATION COMMITTEE ON HOUSING, CONSTRUCTION AND DEVELOPMENT ON NOVEMBER 26, 2020.

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) حکومت نے ریاست مخالف بولنے والوں کے گرد قانونی دائرہ کھینچ دیا ریاست کے خلاف بغاوت اور بغاوت پر اکسانے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جاسکے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے ریاست کے خلاف بغاوت اور بغاوت پر اکسانے پر فوری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔

اس مقصد کیلئے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے ترامیم کی منظوری لی گئی، بغاوت اور بغاوت پر اکسانے پر مقدمہ درج کرنے کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو تفویض کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 کے تحت وفاقی حکومت کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو دیا گیا، صوبائی حکومتیں بھی ریاست کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کراسکے گی۔

قانون سازی کے مطابق متعلقہ عدالت سیکرٹری داخلہ کی منظوری کے بغیر درج ہونیوالے مقدمے کا ٹرائل نہیں کرے گی یعنی مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی مزید کارروائی کا اختیار سیکرٹری داخلہ کے پاس ہو گا۔

سیکشن 153 اے سمیت 5 سیکشن کے تحت مقدمہ سیکرٹری داخلہ کی منظوری سے ہو گا، سیکرٹری داخلہ کے علاوہ صوبائی حکومتوں کی منظوری سےبھی مقدمہ کا اندراج ہوسکے گا۔

Comments are closed.