حقانی نیٹ ورک سمیت دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردیں،ترجمان پا ک فوج

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج ترجمان میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردی ہیں

 

غیر ملکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ہے۔

 

انھوں نے کہا موثر فوجی حکمت عملی اور آپریشن کے ذریعے پاک سر زمین کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے پاک کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 75000 پاکستانیوں کی قربانیوں کے ساتھ ساتھ ہمیں 123 بلین ڈالر کا بھی نقصان اٹھانا پڑا۔

 

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین پر امن تعلقات کے لیے تمام اہم مسائل کا حل ضروری ہے، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقت ہیں جب کہ بنیادی مسئلہ کشمیر ہے جس کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں

 

۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے کہا کہ سی پیک 54 بلین ڈالر کا منصوبہ ہے جو کہ گوادر پورٹ کے ذریعے ہمیں چین کے ساتھ ملائے گا۔

Comments are closed.