جدہ, کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف تصویری نمائش

12 / 100

جدہ (ابرار تنولی) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد الھثیمین نے کشمیر کے عوام کو خود مختاری کے بنیادی حق کے لئے اپنی جائز جدوجہد میں او آئی سی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ھے۔ انھوں نے یہ بات کشمیر پر منعقدہ سیمینار اور تصویری نمائش کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کا انعقاد پاکستانی قونصلیٹ جدہ اور او آئی سی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

۔ "کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے” کے عنوان سے منعقدہ   سیمینار کی صدارت سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کی اور اپنے خطاب میں بھارتی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  وہ کشمیری عوام کے خلاف طاقت کا استعمال روک دیں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ تین دہائیوں سے او آئی سی کے سب سےاہم ایجنڈا میں سے ایک ہے، انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپنی ملاقات ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں کشمیرکا مسلہ سرفہرست تھا اور انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر وزیراعظم عمران خان کو او آئی سی کی جانب سےمکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔


اپنی استقبالیہ تقریر میں قونصل جنرل شہریار اکبرخان نے کہا کہ یوم سیاہ کشمیر کا انعقاد 1947 میں کشمیر میں بھارتی افواج کی غیر قانونی قبضے کے سلسلے کیا میں جاتا ہے، قونصل جنرل نے او آئی سی ، سعودی عرب اور دیگر او آئی سی کے رکن ممالک کا کشمیری عوام کی جدوجہد میں حمایت پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی حکومت کشمیری عوام کی تاریخی جدوجہد میں تمام تر اخلاقی، سیاسی اور سفارتی تعاون جاری رکھے گی،
انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ کشمیریوں پر غاصبانہ قبضے کو ختم کیا جائے اور ہندوستان کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے مجبور کیا جائے، بین الاقومی برادری اقوام متحدہ کی رپورٹ کی سفارشات کےتحت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کی لئے ایک کمیشن آف انکوائری کے قیام کی سفارش کریں۔

کشمیریوں کے نمائندہ غلام محمد صفی نے بھارتی کشمیر میں موجودہ صورتحال اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا. انہوں نے بین الاقوامی برادری اور خاص طور پر او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل تاکہ کشمیری لوگ اپنا حق خود ارادی حاصل کر سکیں۔

او آئی سی سیکریٹریٹ میں بھارتی مقبوضہ کشمیر پر تصویری نمائش اور سیمینار گزشتہ پانچ سالوں سے ایک سالانہ ایونٹ بن چکا ہے.تقریب میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے سفیر عبد اللہ العلیم سمیت اعلی سطحی سعودی حکام، سفارتی نمائندوں اور پاکستان کمیونٹی کےارکان نے شرکت کی۔