ججز سے یکجہتی کیلئے سینیٹ کی قرارداد منظور، ریفرنس واپسی کامطالبہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ججز کے خلاف حکومت کے ریفرنس بھیجنے کے خلاف اور ججوں سے یکجہتی کیلئے سینیٹ میں قراردادمنظور کرلی گئی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق نے ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قراردا پیش کرنے کی اجازت مانگی جس پر چیئرمین سینیٹ نے انہیں اجازت دے دی۔

قرارداد میں کہا گیاہے کہ ججز کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے پر ایوان تشویش کا اظہار کرتا ہے، یہ ریفرنس عدلیہ کی آزادی پر براہ راست حملہ ہے، ایوان عدلیہ کے معزز ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

راجہ ظفر الحق کی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت معزز ججز کے خلاف ریفرنس واپس لے، اس دوران حکومتی سینیٹرز نے قرارداد کے خلاف احتجاج کیا لیکن قرارداد کو منظوری سے نہ بچا سکے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے ریفرنس خفیہ انداز میں دائر کیا گیا جس سے متعلق ججز کو علم نہیں تھا، ریفرنس دائر کرنے پرشدید تنقید ہورہی ہے اور بار میں تقسیم نظر آئی ہے۔

شبہ پیدا ہوتا ہے کہ ریفرنس معزز ججز کے حالیہ فیصلوں سے متعلق ہے، ایوان معزز ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، حکومت معزز ججز کے خلاف ریفرنس واپس لے۔

Comments are closed.