جامعہ بنوریہ ٹاون کے مہتمم ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر سپرد خاک

کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاق المدارس پاکستان کے صدر اور جامعہ بنوریہ ٹاؤن کے مہتمم ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کو سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں مختلف مدارس کے علمائے کرام،اہم شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


انتظامیہ جامعہ بنوریہ کے مطابق مرحوم کی عمر86سال تھی اور وہ جامعة العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن میں شیخ الحدیث کی خدمات انجام دے رہے تھے، ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔

انتظامیہ جامعہ بنوریہ کے مطابق عبدالرزاق اسکندر مرحوم مفتی نظام الدین شامزئی کی شہادت کے بعد بنوری ٹاؤن کے شیخ الحدیث مقرر ہوئے تھے۔

مولانا اسکندر بہت بڑے علمی پائے کے جید عالم دین تھے، مولانا اسکندر کافی عرصے سے علیل اور انڈس اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل تھے۔

وہ 25 سال سے معروف دینی درسگاہ جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی کے چانسلر اور شیخ الحدیث تھے، وہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے تادم وفات امیر مرکزیہ رہے ہیں۔

وہ دنیائے مدارس کے سب بڑے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی صدر تھے، ان کی عمر 86 سال تھی وہ 1935 میں کاکول ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے تھے۔

نہوں نے جامعہ بنوری ٹاؤن کے علاوہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ، جامعہ الازہر سے علمی استفادہ کیا وہ 1997 سے ڈاکٹر حبیب اللّٰہ مختار کی شہادت کے بعد جامعہ بنوری ٹاؤن کے چانسلر مقرر ہوئے تھے۔

مولانا اسکندر کی وفات کے بعد جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی میں علماء اور شاگردوں کی معتقدین آمد جاری رہی۔انتظامیہ جامعہ بنوریہ کے مطابق ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر کی نمازِ جنازہ بعد نماز عشاء بنوریہ ٹاؤن مسجد میں ادا کی گئی۔

Comments are closed.