ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ترکی کے صدر طیب اردوان  2  روزہ دورے پر  اسلام آباد پہنچ گئے وزیراعظم عمران خان اور کابینہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا ۔

ترک صدر دو روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

رجب طیب اردوان اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے تو وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کے اراکین نے ترک صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترک خاتون اول بھی رجب طیب اردوان کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم عمران خان مہمانوں کی گاڑی خود چلا کر  وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے جہاں ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

ائرپورٹ استقبال کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان  وزیراعظم ہاؤس  اسلام آباد آجائیں گے جہاں ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، ترک صدر طیب اردوان اوروزیراعظم عمران خان کی ون آن ون ملاقات ہو گی اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمزاکرات بھی ہوں گے.

دونوں سربراہان مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

ترک صدر کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، ایوان صدر میں ترک صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ضیافت کا انعقاد کیا جائے گا.

ایوان صدر پہنچنے پر صدر مملکت عارف علوی ترک ہم منصب کا استقبال کریں گے جب کہ ترک صدر جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں ادا کریں گے۔

بعد ازاں ترک صدر رجب طیب اردوان کل رات آٹھ بجے نورخان ایئر بیس سے واپس روانہ ہوجائیں گے، وزیراعظم عمران خان ترک صدر کو رخصت کریں گے۔

Comments are closed.