تحریک انصاف کے 244امیدوار قومی اسمبلی411صوبوں میں

اسلام آباد (ویب ڈیسک )تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 244 کھلاڑی میدان میں اتار دیئے ، جنرل نشتوں پر 14 خواتین بھی میدان میں اترنے کے لیے تیار،،جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے 411کھلاڑی میدان میں شیر،تیر اور دیگر جماعتوں کا مقابلہ کریں گے ، ،پنجاب میں زور کا جوڑ،مریم نواز،شہبازشریف ،سعدرفیق،حمزہ شہباز ،ایاز صادق کے مدمقابل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے گئے

پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان بھر سے قومی اسمبلی کی 244 نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیئے ان میں پختونخواسے 38، پنجاب سے 131،صوبہ سندھ سے 47، بلوچستان سے چودہ جبکہ اسلام آباد سے تین نشستوں کے لیے امیدوار شامل ہیں ،قومی اسمبلی کیلئے فاٹا سے گیارہ نام فائنل کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے لیے 97،پنجاب اسمبلی کے لیے 277، سندھ سے 97 ، جبکہ بلوچستان سے 40 ناموں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے ۔

،عمران خان پانچ ،شاہ محمود قریشی تین جبکہ میجر طاہر صادق دو نشتوں پر انتخاب لڑیں گے ،شاہ محمودقریشی این اے 156,220,221سے تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے،
شاہ محمود قریشی ملتان کے پی پی 217 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہونگے۔

،لیہ این اے 187 سے عبدالمجید خان نیازی جبکہ سردار یار محمد رند پی بی سات سبی ، این اے 154 ملتان کا ٹکٹ احمد حسین ڈیہڑ ، پی پی دس میں نوید سلطانہ اور
پی پی 14سے زیاد خالد کیانی چوہدری نثار کے خلاف الیکشن لڑیں گے علیم خان پی پی 158اور 162سے الیکشن لڑیں گے ، اسحاق خاکوانی پی پی 231وہاڑی فواد چوہدری پی پی 27جہلم ، پی ایس 101 سے فردوس نقوی اور پی ایس 111سے عمران اسماعیل ،خرم شیر زمان پی ایس 110اور ارشد ایوب پی کے 41۔ہری پور اور اکبر ایوب پی کے 40 سےالیکشن لڑیں گے۔

اسی طرح اسد قیصر کو پی کے 44صوابی، شہرام ترکئی کو پی کے 47 ، محمد آصف خان پی کے 50 مردان اور پرویز خٹک پی کے 64نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے ، شاہ فرمان کو پی کے 69 اور پی کے 70 امیدوار ہوں گے جبکہ تحریک انصاف این اے 60 اور این 62 پر شیخ رشید کی حمایت کرے گی۔

،127 سے جمشید اقبال چیمہ مریم نواز کا مقابلہ کریں گے ،این اے 129 پر علیم خان کا مقابلہ ایاز صادق سے ہو گا ، این اے 131پر چیئرمین عمران خان اور خواجہ سعد رفیق مدمقابل ہوں گے ، این اے 124 پر حمزہ شہباز کا مقابلہ نعمان قیصر کریں گے ، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی جنرل نشتوں پر 14 خواتین کو بھی پارٹی ٹکٹ دیدیا

Comments are closed.