بھارت نے جنٹلمین گیم کرکٹ کو بھی فوجی ٹوپیوں کی نذر کردیا

اسلام آباد(زمینی حقائق) بھارت نے پاک فوج سے شکست کے بعد خفت مٹانے کیلئے جنٹملین گیم کرکٹ کی بھارتی ٹیم کو فوجی ٹو پیاں پہنا دیں۔

فوجی ٹوپیاں پہن کر میدان میں اترنے کا واقعہ آج اسٹریلیا کے خلاف رونچی میں ایک روزہ میچ کے دوران پیش آیا ۔ سابق کپتان ایم ایس دھونی نے ٹوپیاں تقسیم کیں۔

بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر جینٹلمین گیم کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی گئی جس پر پاکستان کی جانب سے بھی دو ٹوک موٴقف سامنے آیا ہے۔

بی سی سی آئی کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے ٹوپیاں پلوامہ میں بھارتی فوج پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پہنی ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق بھارتی ٹیم نے ایسا آئی سی سی سے پیشگی اجازت کے بعد کیا اور ایسا کرنے سے آئی سی سی کے قواعد کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی ٹیم کی اس حرکت پر کا سخت ردعمل بھی سامنے آیا ہے، وفاقی وزیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیاہے کہ وہ اس معاملے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ صرف کرکٹ نہیں ہے، امید کرتا ہوں آئی سی سی جینٹلمین گیم کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دے گی اور بھارتی ٹیم کے خلاف ایکشن لے گی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم باز نہ ائی تو پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے سیاہ پٹیاں پہننی چاہئیں۔

پاکستان میں کرکٹ شائقین نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی اس حرکت پر سخت ناگواری کااظہار کرتے ہوئے آئی سی سی کی خاموشی پر احتجاج کیاہے۔

مانسہرہ (جونیاں )سے کرکٹ کے ایک شائق قمر الزمان تنولی کا کہنا تھا کہ اگر ایسے یکجہتی کااظہار یا مسائل اجاگر کرنا جائز قرار دیا گیا تو پھر پاکستان کی ٹیم کو بھی مقبوضہ کشمیر کے مظالم پر ایسے عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کا حق حاصل ہے۔

Comments are closed.