بھارت نےجارحیت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا، پاکستان


اسلام آباد(زمینی حقائق ) پاکستان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو کسی بھی مس ایڈونچر کی صورت میں سخت وارننگ دی گئی۔

اتوار کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان میں 16 سے 20 اپریل کے درمیان کارروائی کا خدشہ ہے۔

ملتان میں پر یس کانفرنس میں شاہ محمود نے کہا ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت جارحیت کی منصوبہ بندی کررہا ہے اسی لیے عالمی برادر ی کو آگاہ کر رہے ہیں۔ 

اسی لیے ترجمان دفترخارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی جارحیت کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بہانے کے طور پر مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ جیسا واقعہ بھی کراسکتا ہے جسے بنیاد بنا کر پاکستان میں جارحیت کی جاسکتی ہے، عالمی برادری بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے۔

Comments are closed.