بھارتی ہائی کمشنر کی ناصر جنجوعہ سے ملاقات پر چوہدری نثار کا سخت ردعمل

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ سے ملاقات پر کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات سمجھ سے بالاتر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔ اس حوالے سے ردعمل میں چوہدری نثار علی کا سخت ردعمل سامنے آیاہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا مشیر قومی سلامتی کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات کہا کہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور ایسی صورتحال میں بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات سمجھ سے بالاتر ہے۔

چوہدری نثار علی نے کہا کہ ایسی ملاقاتوں سے پہلے سوچنا چاہیے کہ ہم کشمیریوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں جب کہ بھارت میں ہمارے سفارت کاروں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے اور اسلام آباد میں ہم ان کو بلا کر دوستی کی باتیں کر رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں اجے بساریا اور ناصر جنجوعہ کی ملاقات ہوئی، فائل فوٹو اے پی پی

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اس کا نوٹس اقوام متحدہ نے بھی لیا ہے اور ایمنسٹی انٹرنیشنل ان واقعات کو کھلی ریاستی دہشتگردی قرار دے رہی ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ آزادی کی خاطر شہید کشمیری پاکستان کے قومی پرچم میں دفن ہورہے ہیں اور ہم ان کے قاتلوں سے ایسے ملاقاتیں کررہے ہیں جیسے سب اچھا ہے،کچھ ہواہی نہیں ہے۔

Comments are closed.