بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری، 4 شہری زخمی

فوٹو :فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) بھارتی فوج کی ایل او سی کے مختلف سیکٹرزپر بلااشتعال بھاری گولہ باری ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کے نتیجے میں 15سالہ بچی سمیت4شہری زخمی ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹر پر کہا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ24گھنٹے میں سیزفائر معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزی کیں، بھارتی فورسزنےشاردا،شاہ کوٹ اورڈھڈنیال سیکٹرزپربھاری گولہ باری کی اور جان بوجھ کرایل او سی پرشہری آبادی کونشانہ بنایا.

بھارتی اشتعال انگیزی سے چھری اوربسن والی گاؤں کی15سالہ بچی سمیت4شہری زخمی ہوئے ، پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کامنہ توڑجواب دیا گیا اور بھارتی چوکیوں کوموثراندارمیں نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق اس سال بھارتی فوج ایل اوسی پر708 بار اشتعال انگیزیاں کرچکی ہے، بھارتی اشتعال انگیزیوں کے نتیجے میں 2شہری شہیداور40 زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے ایل او سی پر گزشتہ روز بھی ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے کی نگرانی کے لیے بھیجا گیا تھا، جسے پاک فوج نے مار گرایا۔ یہ بھارتی اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

Comments are closed.