بشیر میمن کے انکشافات کی تحقیقات کی جائے یہ غداری ہے، اپوزیشن لیڈر

لاہور (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انکشافات پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی حقیقت اور احتساب کے نام پر جاری ڈھونگ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بشیر میمن کے عمران نیازی کے بارے میں انکشافات انتہائی شرمناک، تشویشناک اور افسوسناک ہیں، یہ فسطائیت اور منتقم مزاجی کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ہوشربا انکشافات نے میرے دیرینہ مؤقف کی تصدیق کر دی ہے میں نے بہت پہلے بتا دیا تھا۔

شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ بشیر میمن کے انکشافات کی تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث کرداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ یہ غداری ہے کہ دیدہ و دانستہ اپنے ہی ملک کو افراتفری اور انتشار کا شکار کیا جائے، عمران خان نے 22 کروڑ افراد کے ملک کو اپنی انا، ضد اور انتقامی سوچ و بغض کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔

Comments are closed.