بختاور بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا بند کرنے پر ردعمل


اسلام آباد( ویب ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ملک بھر میں 4 گھنٹے کیلئے بند کرنے پر تنقید کااظہار کرتے ہوئے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل میں ٹوئٹر پر بیان میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹک ٹاک یا ٹوئٹر پر پابندی عائد کردینا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

بختاور بھٹو نے ملک بھر میں چار گھنٹوں کیلئے سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے کہا کہ غلط کام کرنے والوں کو گرفتار کیاجانا چاہئے بجائے اس کے کہ سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی جائے

واضح رہے کہ حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر آج صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد کئی گھنٹوں سے سوشل میڈیا کا سوئچ بھی آف رہا۔

حکومتی پابندی کے تحت جزوی طور پر واٹس ایپ، ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور ٹیلی گرام کی سروسز بند کی گئی تھیں جو بعد میں تین بجے بحال ہو گئی۔

دوسری طرف وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا گیا۔

Comments are closed.