این اے53بہارہ کہو میں سیکرٹریٹ قائم، علی نواز نے افتتاح کیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک) این اے 53 کے عوامی مسائل سننے کے لیے بہارہ کہو میں پبلک سیکرٹیریٹ قائم کر دیا گیا ہے۔

پبلک دفتر بہارہ کہو پاکستان تحریک انصاف کے سنیٸر رہنما سلیم خان آفریدی کی رہائش گاہ پر قائم کیا گیا۔ پبلک سیکٹریٹ کا مقصد حلقے کے عوام کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے۔

پبلک آفس کا افتتاح  پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی اعوان نے کیا۔ ان کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حلقہ این اے 53 کو ہر شعبہ زندگی اور حلقے کے مسائل پانی ، سیوریج ، سڑکوں ، تعلیم سمیت تمام مسائل حل کر کے علاقے کو خوشحال بنانا میرا خواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس علاقے کو پسماندہ رکھا گیا۔ لیکن میں خود ہر ہفتے براہ راست عوامی مسائل سنا کرو گا۔ مقصد یہ ہے کہ تمام مسائل کو حل کروں اس وقت اس حلقہ کے اندر پانی کا بہت مسئلہ ہے انشاء اللہ اس کو ختم کروں گا 

اور جلد اس حلقہ میں پانی کے لیے کام شروع کرنے جا رہاہوں, این اے 53 کے تمام ادارے واپڈا ، تھانہ ، ہسپتال ، سکول کالج
کا وزٹ کروں گا اور تمام شعبوں کی بہتری کے لئے کام کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سنیٸررہنما سلیم خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ تمام مہمان و کارکنان کو خوش آمدید کہتاہوں اور  علی اعوان صاحب آپ عوام کے مسائل بخوبی حل کریں گے۔

اس کاوش کو سراہتا ہوں اور ہم این اے 53 کی عوام کے لئے کام کریں گے اور عوامی مفادات کے لئے آپ اور اعلیٰ قیادت تک آواز پہنچائیں گے, ہم تحریک انصاف کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

Comments are closed.