ایم پی اے خرم لغاری کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے مظفر گڑھ سے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے اور سینیٹ انتخابات ووٹ نہ ڈالنے کا اعلان کردیا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا ہے کہ وہ متعدد بار حلقے کے ایشوز پر آواز اٹھا چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ وہ کہتے عوام کے ہی مسائل پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے.

ایم پی اے خرم لغاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے یوتھ کا نعرہ لگایا مگر بعد میں اس کو چھوڑ دیا۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے ساتھ دیگر ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے۔

خرم لغاری نے چند ماہ قبل چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول سے بھی استعفیٰ دیا تھا اور ان کا شمار ان تحریک انصاف کے رہنماؤں میں ہوتا ہے جو حق کیلئے آواز بلند کرتے ہیں.

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں مہنگائی کنٹرول نہ ہونے، بے روزگاری، قیادت کی جانب سے سے نظر انداز کئے جانے کے حوالے سے تحفظات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے.

Comments are closed.