ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا اوگرا کی طرف سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ملک میں اب ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے تحت ایل پی جی کی قیمت ساڑھے 3 روپے فی کلو بڑھا کر 133 روپے 50 پیسے کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے فی میٹرک ٹن ایل پی جی 525 ڈالر سے بڑھ کر545 ڈالر ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 3 روپے 50 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، اور اب ملک بھر میں ایل پی جی 130 روپے فی کلو کے بجائے 133 روپے 50 پیسے فی کلو میں دستیاب ہوگی۔

گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 41 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اور نئی قیمت کے مطابق گھریلو سلنڈر 1523 روپے کی بجائے 1564 روپے میں دستیاب ہوگا۔

کمرشل سلنڈرکی قیمت میں بھی 201 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد کمرشل سلنڈر کی قیمت 5 ہزار 860 کے بجائے 6 ہزار 61 روپے ہوگئی ہے۔

Comments are closed.