ایران حکومت نہیں، جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتے ہیں، ٹرمپ

ٹوکیو(نیٹ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایرانی حکومت کا خاتمہ نہیں بلکہ وہاں سے جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ٹوکیو میں جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے دنیا میں بہت مسائل ہیں اس لیے امریکا ایران سے جوہری ہتھیاروں کاخاتمہ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے، ہم اس بارے میں معاہدہ کر لیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایران کے پاس موجودہ قیادت کے ساتھ ہی عظیم ملک بننے کا موقع موجود ہے۔

Comments are closed.